پی ایس ایل سیزن 8 کے ایک اور اہم میچ میں کراچی کنگز کی ملتان سلطان کے ہاتھوں شکست پر وسیم اکرم اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ پائے اور غصے میں آ کر سامنے رکھی کرسی کو لات دے ماری۔
ڈریسنگ روم میں ایک وقت مہمان ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آنے پر سابق کپتان کے چہرے پر مسکراہٹ تھی مگر کراچی کنگز کی شکست پر انہوں نے مایوسی کے عالم میں کرسی کو ٹھوکر مار دی۔
یاد رہے کہ کراچی کنگز 5میچز میں ایک فتح ہی حاصل کرپائے ہیں۔