وسیم اکرم نے پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کی مشترکہ ٹیم بنادی

پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی ےصوراتی کمبائنڈ انڈو پاک ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم تشکیل دی ہے۔ 
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ "میں پاکستان کے لیفٹی اوپنر'سعید انور' کے ساتھ شروع کروں گا، بہترین فیلڈر نہیں بلکہ ایک بلے باز کے طور پر سعید انور ٹاپ پر ہیں، پاکستان نے بہترین کھلاڑی پیدا کیے ہیں اور سعید انور ہمیشہ میرے فیورٹ رہے ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ "ان کے ساتھ اوپنر میں وریندر سہواگ کو منتخب کرتا ہوں کیونکہ اس نے بطور اوپنر ٹیسٹ کرکٹ کی ذہنیت کو بدل کر رکھ دیا۔ سہواگ سے پہلے یہ تین سلپ اور ایک گلی ہوا کرتا تھا جبکہ سہواگ نے اسی سمت میں ہر بولر کو مارنا شروع کر دیا تھا۔" 
سوئنگ کے سلطان نے ڈریم ٹیم میں سعید انور اور سہواگ کے بعد سچن ٹنڈولکر، جاوید میانداد اور ویرات کوہلی پر مشتمل مڈل آرڈر تشکیل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "تیسرے نمبر پر عظیم انسان اور لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر ہیں۔ 100 بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے ٹنڈولکر کا انتخاب  غلط نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا۔

  
فاکس اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم نے اپنی تصوراتی ہندو پاک ہمہ وقت ون ڈے الیون کے بارے میں بتایا جس میں دونوں ملکوں کے لیجنڈری کرکٹرز شامل ہیں۔ بیٹنگ آرڈر میں سب سے اوپر سعید انور اور وریندر سہواگ کی زبردست اوپننگ جوڑی ہے۔ ان کے بعد وسیم اکرم نے سچن ٹنڈولکر، جاوید میانداد اور ویرات کوہلی پر مشتمل مڈل آرڈر تشکیل دیا۔

عمران خان، سابق پاکستانی کپتان اس ٹیم کے کپتان ہوں گے اور کپل دیو کے ساتھ ساتھ اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ وکٹ کیپر کے طور پر ایم ایس دھونی کی اسٹریٹجک موجودگی سے ٹیم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بولنگ اٹیک میں اسپن جادوگر ثقلین مشتاق اور جسپریت بمراہ اور وقار یونس کی تیز رفتار جوڑی شامل ہے۔

وسیم اکرم کی کمبائنڈ انڈو پاک ون ڈے الیون
1. سعید انور
2. وریندر سہواگ
3. سچن ٹنڈولکر
4. جاوید میانداد
5. ویرات کوہلی
6. عمران خان (کپتان)
7. کپل دیو
8. ایم ایس دھونی
9. ثقلین مشتاق
10. جسپریت بمراہ
11. وقار یونس