عمادوسیم نے بابراعظم کے نعرے لگانے پرشائقین کو تاریخی جواب دے دیا  

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل9) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کے نعرے لگانے والوں کو تاریخی جواب دے دیا۔ 
کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران عماد وسیم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے انہیں اُکسانے کیلئے بابراعظم کے نعرے لگائے جس پر سابق کرکرکٹر نے ہلکھے پھلکے انداز میں فینز کا جواب دیا۔ 
عماد نے اپنی ٹی شرٹ اُتار کرکے شائقین کرکٹ کو دکھائی اور فخر کے ساتھ اسے تھام لیا، جس پر انکا نام اور نمبر درج تھا۔ 
سابق کرکٹر کے شائقین کو دیئے گئے دلچسپ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نےاس میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔