ایشیاءکپ: شبمن گِل نے بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گِل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔ 
ایشیا
ءکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی کرکٹر شبمن گِل نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم ٹاپ کلاس بیٹر ہیں، کسی بھی ٹیم کا کوئی پلیئراچھا پرفارم کرتا ہے تو اس پر سب کی نگاہیں ہوتی ہیں۔  
بھارتی اوپنر نے پاکستانی فاسٹ بولنگ لائن اَپ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسم شاہ اور شاہین آفریدی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں، نسیم رفتار کا استعمال کرکے گیند سوئنگ کرتے ہیں جو بیٹرز کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔ 
ایشیا
ءکپ میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شبمن گِل نے 32 گیندوں پر صرف 10 رنز بنائے تھے، انہیں حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا تھا۔ 
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہیں ہوسکا تھا جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا، دونوں روایتی حریف 10 ستمبر کو دوبارہ ایک دوسرے کے مدمقابل آئے مگر میچ میں ایک بار پھر بارش ہونے کی وجہ سے میچ روک دیا گیا جو آج (11ستمبرکو) کولمبو اسٹیڈیم میں دوبارہ وہیں سے شروع کیا جائے گا جہاں گذشتہ روز رکا تھا۔۔