ویسٹ انڈیز سے بہترپاکستان ٹیم انگلینڈ کوحیران کرسکتی ہے، وان

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کو ویسٹ انڈیز سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ انگلش ٹیم کو حیران کرسکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں ویسٹ انڈیز کو کمتر قرار نہیں دے رہا لیکن پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں اس کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے، میں حقیقت میں گرین کیپس کے ساتھ سیریز کا منتظر ہوں، اگر انگلش ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ساؤتھمپٹن ٹیسٹ جیسی کرکٹ کھیلی تو پاکستان اسے حیران کرسکتا ہے۔