شاہد آفریدی کے ڈنزمیں کپتان بابراعظم کی عدم شرکت، مداح سوال کرنے لگے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے ڈنر کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ڈنر پر پاکستان کے ہیروز کی میزبانی پر فخر ہے، کل کے میچ کے لئے گڈ لک۔

سوشل میڈیا پر کپتان بابراعظم کے چاہنے والوں نے اپنے محبوب کرکٹر کی عدم موجودگی کو فوری محسوس کیا اور آفریدی کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں کوئی سراغ تلاش کرنا شروع کردیا۔

نجی ٹی وی پر گزشتہ روز شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کو کھانے پر مدعو کیا ہے۔

ڈنر پارٹی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی ارکان نے شرکت کی جن میں نائب کپتان شاداب خان، وکٹ کیپر محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔

دوسری جانب بابراعظم کی ڈنر میں عدم موجودگی پر ان کے مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ ذاتی وجوہات یا کچھ پیشہ ورانہ وابستگیوں کی وجہ سے ڈنر میں شرکت نہیں کرسکے۔