عمدہ پرفارمنس کا صلہ، شمرجوزف کو کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کنٹریکٹ مل گیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر شمر جوزف کو ترقی دے دی، آسٹریلیا کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں شاندار بولنگ کرنے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کو کنٹریکٹ مل گیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر شمر جوزف کو ترقی دے کر فرنچائز سے بورڈ کا انٹرنیشنل ریٹینر کنٹریکٹ دے دیا۔ 
اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلہ شمر جوزف کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کیا ہے، برسبین میں ویسٹ انڈیز کی ستائیس سال بعد تاریخی کامیابی میں شمر جوزف نے اہم کردار ادا کیاتھا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمر جوزف میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، انہیں ترقی دے کر خوشی ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27برس بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی، اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے 1997 میں آسٹریلیا کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔ 
شاندار ڈیبیو سیریز کے بعد ونڈیز نے شمرجوزف کے معاہدے کو اپ گریڈ کردیا ہے۔ 
شمرجوزف نے ایڈیلیڈ میں اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں اور برسبین میں 68 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ شاندار ڈیبیو سیریز کے بعد تیز رفتار بولر کے معاہدے کو اپ گریڈ کیا گیا ہے، 24 سالہ کھلاڑی کا گیانا میں ہیرو کی طرح استقبال کیا گیا اور اب انہیں کرکٹ بورڈ کے موجودہ فرنچائز کنٹریکٹ سے بین الاقوامی ریٹینر کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی ہے۔ 
ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ڈائریکٹر اینوک لیوس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس کی غیر معمولی قابلیت اور ثابت قدمی ہماری ٹیم کی گابا میں حالیہ فتح کے سنگ بنیاد کی علامت ہے۔ 
ڈائریکٹر کرکٹ مائلز باسکومبے نے کہا کہ ہم نے چیمار ہولڈر کو فرنچائز کنٹریکٹ کی پیشکش بھی کی ہے کیونکہ ہم دستیاب بہترین فاسٹ بولنگ ٹیلنٹ کو حاصل کرنے کے لیے بہت بے تاب ہوگئے ہیں۔ ہم دونوں پلیئرزکو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہیں۔