بھارتی آل رائونڈر ہاردک پانڈیا سری لنکا سےہونےوالے میچ سے باہر

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہاردک پانڈیا 19 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں تیز شاٹ کو پائوں سے روکنے کی کوشش میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد 2023 ورلڈ کپ کے دیگر میچز میں واپسی کے لیے ابھی تک فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ 
بنگلہ دیش کے میچ کے دوران آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا انجری کا شکار ہونے کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ میچ کے نویں اوورمیں بھارتی آل راؤنڈر پانڈیا نے بنگلہ دیشی اوپنر لٹن داس کا تیز شاٹ روکنے کے لئے دائیں پائوں سے کوشش کی لیکن اسی دوران شدید درد کے باعث گراؤنڈ میں ہی لیٹ گئے۔ جس کے بعد سے ان کا علاج اور دیکھ بھال جاری ہے تاہم وہ ابھی تک پوری طرح صحتیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ 
آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں بھی ہاردک پانڈیا کی واپسی کا امکان نہیں ہے جبکہ ٹیم انتظامیہ ہاردک پانڈیا کو ابھی گرائونڈ میں واپس نہیں لانا چاہتی اور 12 نومبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ تک انہیں صحت یاب ہونے کے لیے مزید وقت دینا چاہتی ہے، اگرچہ انگلینڈ کے خلاف میچ سے پہلے ہاردک پانڈیا کے صحت یاب ہونے کے امکانات ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں مزید کچھ روز آرام دیا جائے گا۔