دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں شائقین کی بڑی تعداد موجود ہے، جہاں بھارت کے خلاف افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے اور افغان ٹیم کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گرچکی ہے۔
ورلڈ کپ کا یہ یہ اہم میچ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں ٹاس ہارنے کے بعد میزبان ٹیم پہلے فیلڈنگ کررہی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے نویں میچ میں افغانستان کی بھارت کے خلاف محتاط بیٹنگ جاری ہے۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 32 رنز پر گرگئی، بھارتی پیسر جسپریت بمراہ نے افغان اوپنر ابراہیم زدران کو 22 رنز پر آؤٹ کرکے پویلین واپس بھیج دیا۔ افغان ٹیم کے اس وقت 10 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر56 رنزہے۔
یہ اہم میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 اکتوبرکو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں ایک لاکھ سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔