آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 49.4 اوورز میں 212 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پروٹیز اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے۔ ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 3، وین ڈر دوسن 6، ایڈن مارکرن 10 جبکہ مارکو جانسن صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔ ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مارکو صفر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، ڈیوڈ ملر 101 ، جیرالڈ کوٹزی 19 رنز، کیشو مہاراج 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے میچ میں کامیابی سمیٹیں اور ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے تاہم کوشش کریں گے کہ افریقی ٹیم کو جلد آؤٹ کرکے فتح سمیٹیں۔
دونوں ٹیموں نے پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے، جنوبی افریقی ٹیم میں لنگی نگیڈی کی جگہ تبریز شمسی جبکہ آسٹریلوی اسکواڈ میں مارکس اسٹوئنس کی جگہ مارنس لبوشین کی واپسی ہوئی ہے۔
دوسری جانب میچ کے بارش کے امکانات 50 فیصد سے کم ہوکر 35 فیصد پر آگئے ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ۔
جنوبی افریقہ کا اسکواڈ:
کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور تبریز شمسی۔