یونس خان نے فخر زمان کو کپتان بنانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان کو2009 میں ٹی 20 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان یونس خان نے بھی قومی ٹیم کی قیادت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ 
ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پہلے راؤنڈ سے قومی ٹیم کے باہر ہونے پر مقامی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے۔،،
نہوں نے کہا کہ رضوان، شاہین اور بابراعظم کے نام قیادت کیلئے گردش کررہے ہیں لیکن اوپنر فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟
 
سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز نے پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کے لئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں؟ 
یاد رہے کہ سال 2023 میں بابراعظم کی کپتانی میں بھی قومی ٹیم ورلڈکپ کے پہلے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوگئی تھی۔ 
واضح رہے کہ گرین شرٹس میگا ایونٹ میں  امریکا اور بھارت کے ہاتھوں پے در پے شکستوں کے بعد ٹی20 ورلڈکپ کے گروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئے تھے۔