زمان خان نے انگلینڈ کی ٹی20 بلاسٹ لیگ میں صلاحیتوں کالوہامنوالیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر زمان خان کی جانب سے انگلینڈ کی ٹی20 وائٹلٹی بلاسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

نارتھمپٹن ​​شائر کے خلاف میچ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے زمان خان نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ سیزن میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا، انہوں نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔

ٹی20 وائٹلٹی بلاسٹ میں زمان خان کی کارکردگی اب تک قابل تعریف رہی ہے، انہوں نے 11 میچ کھیلے اور 17.5 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں، ان وکٹوں کا اکانومی ریٹ 8.3 رہا۔

زمان خان کی شاندار کارکردگی نے ڈربی شائر کو کئی میچز میں فتوحات سے ہمکنار کروایا ہے۔

واضح رہے کہ انگلش ٹی20 لیگ وائٹلٹی بلاسٹ میں پاکستانی کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ،زمان خان، شاداب خان، اسامہ میر، حسن علی، محمد عباس، ظفر گوہر، شان مسعود اور حیدرعلی شریک ہیں اور اسپنی اپنی ٹیموں کو جتوانے کے لیے جان لڑارہے ہیں۔