featured
English

کرکٹ نامہ

کرکٹ نامہ اسپورٹس صحافی اور کالم نگار سلیم خالق کی آٹھویں کتاب ہے

کرکٹ نامہ

کرکٹ نامہ اسپورٹس صحافی اور کالم نگار سلیم خالق کی آٹھویں کتاب ہے،

یہ ایک منفرد قسم کی کتاب ہے جس میں کرکٹ کی باتیں اور سفرنامہ دونوں کو یکجا کیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ کی کئی اندر کی کہانیاں اس میں شامل ہیں، کھلاڑیوں کے میڈیا سے تعلقات، بورڈ کس طرح ان پر دباؤ ڈالتا ہے، ان باتوں سمیت مختلف تنازعات بھی اس میں پڑھنے کو ملیں گے، مصنف نے کرکٹ کی کوریج کیلیے انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، یو اے ای، کینیڈا اور بھارت کے دورے کیے، انھوں نے ایک منفرد کام یہ کیا کہ جس ملک گئے اس کے بارے میں مکمل معلومات بھی کتاب میں شامل کیں،

اگر آپ کرکٹ کا زیادہ شوق نہیں رکھتے تو بھی اس میں آپ کے لیے کافی معلومات موجود ہیں، ورلڈکپ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، مشہور زمانہ سڈنی ٹیسٹ اور بھی بہت کچھ آپ کو اس میں پڑھنے کو ملے گا۔