پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملتوی ٹیسٹ اب 2021 میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملتوی ہونے والا ٹیسٹ میچ اب 2021 میں کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ملتوی ہونے والا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ اب 2021 میں کھیلا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ پر واضح کردیا کہ رواں برس اس ٹیسٹ کی میزبانی نہیں کرسکتے۔ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان اپریل میں شیڈول یہ ٹیسٹ کورونا وائرس کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا۔