اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 6 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی اور عاقف جاوید کی جگہ علی خان اور فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی ۔