news
English

‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز  کا شیڈول جاری فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ‏دورے میں 5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ  میچز کھیلے جائیں گے ۔‏ سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹونٹی میچز  بڑھا دیے گئے  ہیں۔  5 ٹی ٹونٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے۔‏

ٹی ٹونٹی میچز 27اور 28  بار باڈوس میں ہوں گے۔  31 جو لائی ، یکم اگست اور تین اگست کو ٹی ٹونٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے ۔ ‏ ٹیسٹ سیریز سے قبل دو  روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا جب کہ‏ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع  ہو گا۔