پی ایس ایل فائیو کے پلے آف مرحلے کے سلسلے میں نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے پریکٹس میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو بآسانی 22 رنز سے شکست دے دی،
ملتان سلطان نے پشاور زلمی کو 195 رنز کا ہدف دیا، روی بوپھارہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 24گیندوں پر ناقابل شکست 57 رنز بنائے جس میں4 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل تھے،شان مسعود نے 66 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، انہوں نے 52 گیندوں کی اننگ میں 5چوکے بھی لگائے، رائلی روسو نے بھی 27 گیندوں پر 43 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی، انہوں نے7 مرتبہ گیند کو باؤنڈری کے پار لگایا،ایڈم نے 16 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 25 رنز جوڑے،ول جوائن، راحت علی اور کارلوس کو 1،1 وکٹ ملی،
جواب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا سکی،صہیب مقصود کے 80 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی،صہیب نے8 چوکے اور 2چھکے بھی لگائے،امام الحق نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی،شعیب ملک نے 15 رنزناٹ آوٹ، کامران اکمل نے 12، کارلوس بریتھ ویٹ نے7 اور ول جوائن نے 2 رنز اسکور کیے،محمد عرفان نے2 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا.