ٹنڈولکر اگر اب کھیلتے توایک لاکھ 30 ہزاررنز بنا لیتے، شعیب اختر

 پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر اور ویرات کوہلی کا موازنہ درست نہیں، اگر سابق بیٹسمین اس وقت کرکٹ کھیلتے تو ایک لاکھ 30  ہزار رنز اسکور کرسکتے تھے۔

یاد رہے کہ ٹنڈولکر نے اپنے کیریئر میں 34 ہزار انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ ویرات کوہلی اب تک بھارت کیلیے 22 ہزار کے قریب رنز اسکور کرچکے ہیں،ٹنڈولکر کے کئی ریکارڈز ان کے نشانے پر پہلے سے ہی ہیں۔ اس حوالے سے شعیب اختر نے کہاکہ دونوں کا موازنہ نہیں بنتا کیونکہ ٹنڈولکرنے جس دور میں کرکٹ کھیلی وہ بیٹسمینوں کیلیے بہت ہی مشکل تھا، اگر وہ موجودہ دور میں کھیلتے تو ایک لاکھ 30 ہزار رنز بنالیتے۔