فکسنگ کیس؛ عمراکمل کی طرف سے سزا میں کمی کی اپیل پرفیصلہ محفوظ

فکسنگ کیس میں عمراکمل کی طرف سے سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق فکسنگ کیس میں عمراکمل کی طرف سے سزا میں کمی کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔لاہور میں موجود نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں خود مختار ایڈجیوڈکیٹرجسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے عمر اکمل کی اپیل پر کیس کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

عمر اکمل کے وکیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کو دی جانے والی تین سال کی پابندی بہت زیادہ ہے اور اس کا جرم اتنا نہیں جتنی سزا سنائی گئی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔ اس موقع پر پی سی بی کے قانونی مشیر نے بات کرنے سے گریزکیا۔