news
English

کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے پر 6 کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل

پاکستان کرکٹ بورڈ اب ان تمام کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے

کورونا ٹیسٹ دوسری بار منفی آنے پر 6 کھلاڑی انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل فوٹو: ٹوئٹر

کوویڈ19 کا ٹیسٹ دوسری مرتبہ منفی آنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے مزید 6 کھلاڑی وورسٹر میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

فخر زمان، محمد حسنین، محمد حفیظ، محمد رضوان، شاداب خان اور وہاب ریاض کے 3روز میں کوویڈ 19 کے 2 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں لہٰذا یہ تمام کھلاڑی اب وورسٹر شائر میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے اہل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی ری ٹیسٹنگ 29 جون بروز پیر کو ہوئی تھی۔ اس سے قبل 26 جون کو ہونے والی ٹیسٹنگ میں بھی ان 6 کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اب ان تمام کھلاڑیوں کے سفر کے انتظامات کا آغاز کررہا ہے اور اس حوالے سے روانگی کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔