عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کرپشن کیس میں کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی۔
کرکٹر عمر اکمل کرپشن کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے اخراجات میں کمی کی خاطر کسی نزدیکی ملک میں سماعت کی پی سی بی کی درخواست مسترد کردی۔ ویڈیو لنک سماعت کی اپیل بھی مسترد ہونے کے امکانات ہیں تاہم عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے ویڈیو لنک اپیل کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل کے وکلا ویڈیو لنک سماعت کے زیادہ حق میں نہیں۔