ویسٹ انڈیز بورڈ نے دورہ انگلینڈ کی باضابطہ منظوری دیدی

ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی  باضابطہ منظوری دے دی۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز  جون میں شیڈول تھی تاہم کورونا وائرس کے سبب کرکٹ سرگرمیاں معطل  ہونے سے اسے اب جولائی میں ممکن  بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ انگلش بورڈ کی طرف سے  سیریز کے مجوزہ پلان کا تفصیلی جائزہ لیاگیاہے، جس میں چارٹرز فلائٹس کا استعمال، ٹیسٹنگ اور کھلاڑیوں کو باِئیوسیکیور ماحول میں رکھاجائے گا اور میچز خالی اسٹیڈیمز میں ہوں گے۔ اس سلسلے میں حکومتی عہدیداروں سے بھی اجازت لی جائے گی۔