دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کیخلاف سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم نے ستائیس مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہونا ہے  جہاں تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔ زمبابوے میں دوٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز طے ہے۔ دونوں ٹورز کے لیے سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کھلاڑیوں کے انتخاب پر ابتدائی مشاورت کی ہے، ٹیم انتظامیہ کی حتمی رائے جاننے کے بعد بورڈ سربراہ کی منظوری کے بعد 29 ارکان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیاجائے گا۔

کوویڈ کی صورتحال میں کسی ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لیے پی سی بی چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے کھلاڑیوں کو بیرون ملک بھجوانےکی منصوبہ بندی کررہاہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میچز دو اپریل، چار اپریل اور سات اپریل کو کھیلے جائیں گے، ٹی ٹوئنٹی میچز دس، بارہ ، چودہ اور سولہ اپریل کو ہوں گے۔جنوبی افریقہ میں ٹور مکمل کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم اگلے روز زمبابوے روانہ ہوگی۔