حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے باہر

حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔

فاسٹ باؤلر حسن علی بائیں ٹانگ میں انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ میڈیکل پینل اب دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا جس کے بعد ان کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔