news
English

امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے

انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ میں امام الحق نے 33واں رنز بناتے ہی 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا

امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے فوٹو: پی سی بی

امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں 2 ہزار رنز مکمل کرلیے۔

انگلینڈ کیخلاف تیسرے میچ میں امام الحق نے 33واں رنز بناتے ہی 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا، امام الحق نے اس سفر میں 46اننگز کھیلی ہیں،تیز ترین 2ہزار رنز کا ریکارڈ ہاشم آملہ کے نام ہے۔

جنوبی افریقی بیٹسمین نے 40اننگز میں یہ سنگ میل عبور کرلیا تھا، ظہیر عباس، کیون پیٹرسن اور بابر اعظم 45،45اننگز میں 2ہزار رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔