ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بعد پی سی بی کے رویے سے نالاں سمیع اسلم نے بھی امریکہ کی نمائندگی کا ذہن بنالیا۔
قائڈ اعظم ٹرافی میں بلوچستان کی جانب سے تین میچز کھیلنے کے بعد اب سمیع اسلم ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے چند روز میں امریکا روانہ ہوجائیں گے۔ سمیع اسلم نے سفری دستاویزات مکمل کرنے کے ساتھ رہائش کا بھی بندوبست کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سمیع اسلم مقررہ مدت پوری کرنے کے بعد امریکہ کی جانب سے کھیلنے کے اہل ہوں گے۔ سمیع اسلم کے علاوہ دیگر کئی ممالک کے کرکٹرز بھی امریکہ کی جانب سے کھیلنے کے لیے کوشاں ہیں۔
اس سے قبل متعدد کھلاڑی ڈیپارٹمنٹل کرکٹ سے مایوس ہونے اور قومی ٹیم میں نمائندگی نہ ملنے کی وجہ سے ملک چھوڑ کر دیگر ممالک سے کھیلنے کا فیصلہ کرچکے ہیں جن میں سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف، پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر عرفان جونیئر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے والے رمیز راجہ جونیئر شامل ہیں۔