news
English

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان ٹیم کو 8 وکٹ سے شکست دی

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا فوٹو: پی سی بی

 راولپنڈی: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئںٹی میں زمبابوے کو شکست دیکر کلین سوئپ کردیا۔ 

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کی جانب سے دیئے گئے 130 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 15.2 اوورز میں مکمل کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور حیدر علی نے کھیل کا آغاز کیا تاہم فخر زمان ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور صرف 21 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے جب کہ دوسرے میچ کے ہیرو حیدر علی نے 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس کے بعد عبداللہ شفیق اور خوشدل شاہ کریز پر آئے اور پاکستان کو فتح سے ہمکنار کروایا۔ عبداللہ 33 گیندوں پر 41 اور خوشدل شاہ 15 گیندوں پر 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

اس سے قبل زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو قومی ٹیم کی زبردست بولنگ کے باعث مہمان ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 129 رنز ہی بناسکی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عبداللہ شفیق آج ڈیبیو میچ کھیلیں گے، عماد وسیم اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، محمد حفیظ اور وہاب ریاض 11 رکنی ٹیم میں شامل نہیں۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے زمبابوے کوہرا دیا تھا یوں ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگئی تھی