فائنل میں پریمیم بولر کی انجری کا پاکستان کو بہت نقصان ہوا، سابق کرکٹر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی روٹیشن پالیسی کو سراہتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی پر بالواسطہ تنقید کی ہے۔
سابق کرکٹر محمد عامر نے روٹیشن پالیسی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انجری کا شکار کھلاڑیوں کو بلاوجہ کھلانا ٹیم کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے، بورڈ نے روٹیشن پالیسی ایسے وقت میں اختیار کی جب وہ مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ اہم کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے سے انہیں ورلڈکپ فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے کرکٹ میں روٹیشن پالیسی نہیں تھی لیکن اب بورڈ انتظامیہ نے اچھا قدم اٹھایا ہے، ورلڈکپ 2022 کے دوران آسٹریلیا میں کئی انجرڈ کرکٹرز نمائندگی کررہے تھے جس کا قومی ٹیم کو نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں اپنا اوور مکمل کیے بغیر ہی میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔