news
English

ورلڈکپ: بابراعظم 3 سے 4 سنچریاں بناسکتے ہیں، گوتم گمبھیر

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ 2023 کے بارے میں متعدد پیش گوئیاں کردیں۔

ورلڈکپ: بابراعظم 3 سے 4 سنچریاں بناسکتے ہیں، گوتم گمبھیر

آج کل ہر طرف ورلڈ کپ کا بخار نظر آرہا ہے  ایسے میں بھارتی ٹیم کے سابق پلیئر گوتم گمبھیر نے بھی دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ اور خاص طور پر پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ 
اسٹار اسپورٹس سے بات چیت کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم اپنی شاندار تکنیک کے ساتھ، ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز ثابت ہو سکتے ہیں اور میگا ایونٹ کے دوران وہ تین یا چار سنچریاں بنا سکتے ہیں۔ 
گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کے پاس جس طرح کی تکنیک ہے مجھے لگتا ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں اپنی ٹیم کے لیے تین یا چار سنچریاں اسکور کریں گے۔ 
سابق بھارتی کرکٹر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم میں ہر وہ خوبی ہے جس سے وہ اس ورلڈ کپ کو آگ لگا سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کم ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جن کے پاس بیٹنگ کے لیے کافی وقت ہے میرا ماننا ہے کہ روہت شرما، ویرات کوہلی، کین ولیمسن، جو روٹ اور ڈیوڈ وارنر ضرور اہم کھلاڑی ہیں اور اپنی اپنی ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کریں گے مگر بابر اعظم کا معیار اور تکنیک قطعی مختلف ہے۔