دونوں ٹیمیں حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وارم اَپ میچ میں 13 اووز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 83 رنز بنالیے۔
راجیو گاندھی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ سارے اوور کھیل کر بڑا مجموعہ ترتیب دیں تاکہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کریں۔
اس موقع پر کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کے خلاف میچ شاندار کم بیک کریں اور تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی پیش کریں۔
دوسری جانب کینگروز کے خلاف میچ میں شاداب خان کپتانی کے فرائض سونپے گئے ہیں جبکہ کپتان بابراعظم بیٹنگ کیلئے آئیں گے تاہم فیلڈنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسی میچ میں وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ محمد حارث کو موقع دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبوشگن، الیکس کیری، گلین میکسویل، کیمرون گرین، جوش انگلس، مچل اسٹارک، شان ایبٹ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا، مارکس اسٹوئنس، ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان، شاداب خان، عبداللہ شفیق، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔