news
English

ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میگا ایونٹ کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا، تاہم کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بناسکا۔

ورلڈ کپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ورلڈ کپ 2023 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا جس میں بھارت سے سب سے زیادہ 6 کھلاڑی شامل ہیں۔ 
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، جنوبی افریقہ کے بلے باز کوئنٹن ڈی کوک، بھارتی بیٹر ویرات کوہلی اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ مں شامل کیا گیا ہے۔ 
ان نامور کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول، رویندر جدیجا، جسپریت بمراہ اورآسٹریلیا کے گلین میکسویل بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔ 
اس کے علاوہ سری لنکا کے دلشان مدوشانکا، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور بھارتی ٹیم کے پیسر محمد شامی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں۔ 
آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزی کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کے 12 ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ 
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں کھیلنے والی ٹیم  پاکستان، انگلینڈ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور افغانستان کا کوئی کھلاڑی آئی سی سی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔