news
English

ورلڈکپ ٹرافی مچل مارش کے پائوں تلے دیکھ کربھارتی شائقین آگ بگولہ

آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کی ورلڈ کپ2023 کی ٹرافی پر پاؤں رکھ کر پوز دینے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے بھارتی شائقین کو آگ بگولہ کردیا۔

ورلڈکپ ٹرافی مچل مارش کے پائوں تلے دیکھ کربھارتی شائقین آگ بگولہ

آسٹریلیا نے 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد افراد کے مجمعے کے سامنے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد پیٹ کمنز نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر مداحوں کیلئے ڈریسنگ روم کی تصاویر شیئر کیں جس میں کینگروز کو فتح کا جشن مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
ان میں سے ایک تصویر میں آسٹریلوی بلے باز مچل مارش کو صوفے پر بیٹھ کر آرام کرتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم کرکٹ کے شائقین کو جو بات زیادہ اچھی نہیں لگی وہ یہ تھی کہ بلے باز نے تصویر کے لئے پوز دیتے ہوئے ٹرافی کے اوپر اپنے پاؤں رکھے ہوئے ہیں۔ 
مچل مارش کی اس حرکت نے فائنل میں شکست پر غمزدہ بھارتی شائقین کے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا جنہوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک بھارتی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرافی کی توہین ہے، آئی سی سی کو اس پر ایکشن لینا چاہیے۔ 
ویپن تیواری نامی صارف کا کہنا تھا کہ یہ واقعی افسوسناک ہے جب ٹرافی کا صحیح معنوں میں احترام کرنے والوں کو اسے چھونے کا موقع نہیں ملتا اور جو لوگ پروا نہیں کرتے انہیں متعدد مواقع ملتے ہیں اور وہ اتنی محنت سے کمائی گئی انٹرنیشنل ٹرافی پر پائوں رکھ کر بیٹھتے ہیں۔