news
English

بابراعظم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 تک وائٹ بال کپتان مقررکیا گیا ہے

بابراعظم کو حال ہی میں 2023 کے ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد تمام فارمیٹس کی کپتانی سے ہٹانے کے بعد پاکستانی ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے طور پر بحال کیا گیا تھا۔

بابراعظم کو چیمپئنز ٹرافی 2025 تک وائٹ بال کپتان مقررکیا گیا ہے

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کپتانی کا فیصلہ طویل عرصے تک برقرار رہے تاہم ابھی بابر اعظم ابھی چیمپئنز ٹرافی 2025ء تک کے لئے قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان ہیں۔
اس سے قبل کرکٹ کے حلقوں میں یہ سوال اٹھایا جارہاتھا کہ بابراعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ 
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس بارے میں تمام ابہام دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابراعظم کے بارے میں فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہے، میری خواہش ہے ان کی کپتانی کا فیصلہ طویل عرصے تک برقراررہے، ابھی بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025ء تک کیلئے قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان ہیں۔ 
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اظہر محمود کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپننز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیاہے، کوشش ہے کہ ایک اچھے اور یادگار ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، ان کا کہنا تھا کہ کس پلیئر کو لانا ہے کس کو نہیں، یہ اختیار میرے پاس نہیں بلکہ سلیکشن کمیٹی کے پاس ہے، کپتان سمیت تمام کھلاڑیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ سلیکشن کمیٹی ہی کرے گی۔