news
English

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: آئی سی سی نے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا

اگر بھارتی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں آگے بڑھتی ہے، تو اس کا مقابلہ پروویڈنس، گیانا میں دوسرے سیمی فائنل میں جیت کر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: آئی سی سی نے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا

ٹی 20 ورلڈکپ 2024: آئی سی سی نے بھارت کو دوسرا سیمی فائنل الاٹ کردیا، اگر بھارتی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں آگے بڑھتی ہے، تو اس کا مقابلہ پروویڈنس، گیانا میں دوسرے سیمی فائنل میں جیت کر آنے والی ٹیم سے ہوگا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا دوسرا سیمی فائنل گیانا کے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا جو بھارت میں رات 8 بجے کا وقت ہوگا۔ 
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت کو آنے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء کے لیے دوسرا سیمی فائنل سلاٹ دے دیا ہے جو یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔ بھارت گروپ اے میں روایتی حریف پاکستان، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے اور اگر روہت شرما کی قیادت والی ٹیم میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچ جاتی ہے تو وہ پروویڈنس، گیانا میں دوسرا سیمی فائنل کھیلے گی۔ 
آئی سی سی کے مطابق بھارت کو دوسرا سیمی فائنل دینے کی وجہ میچ کے اوقات تھے۔ پہلا سیمی فائنل جو تروبا، ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جانا ہے، مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے شروع ہوگا جو کہ بھارت میں 27 جون کو صبح 6 بجے دیکھا جاسکے گا، اس کے بارے میں ہندوستانی ناظرین کا خٰال ہے کہ ان کے لیے یہ وقت بالکل بھی مناسب نہیں ہے۔ 
دوسری جانب دوسرا سیمی فائنل مقامی اوقات کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہوگا اور اس وقت بھارت میں رات کے 8 بج رہے ہونگے۔ 
دوسرے سیمی فائنل کا وقت بھارتی شائقین کے لیے زیادہ سازگار ہے۔
ورلڈ کپ 2024 کا فائنل ایک دن کا ہوگا جو 29 جون کو مقامی طور پر صبح 10بجے شروع ہوگا جو بھارت میں شام 7:30 بجے کا وقت ہوگا۔ اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ دوسرے سیمی فائنل کا کوئی ریزرو ڈے نہیں ہوگا لیکن اگر کسی وجہ سے تاخیر ہوئی تو میچ کے لیے 250 منٹ کا اضافی وقت دیا جائے گا۔ تاہم پہلے سیمی فائنل اور فائنل میں ریزرو دن ہوں گے۔ 
یاد رہے کہ ورلڈ کپ کے لیے ناک آؤٹ میچ کا فیصلہ کن نتیجہ صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب دونوں ٹیمیں پہلے سیمی فائنل اور فائنل کے لیے اس ریزرو ڈے کے بغیر کم از کم دس اوورز تک بیٹنگ کرلیں۔ بالکل اسی طرح جیسے ماضی میں دوسرے ٹی ٹونٹی میچوں میں دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو کسی رکاوٹ کی صورت میں نتیجہ کا تعین کرنے کے لیے پانچ اوورز تک بیٹنگ کرنی ہوتی ہے اور یہی اصول اس ورلڈ کپ کے لیے بھی لاگو ہوگا۔
آئی سی سی کے مطابق 10 اوور کا اصول تین ناک آؤٹ میچوں کے لیے ہے۔ ورلڈ کپ میں یکم جون سے ویسٹ انڈیز اور امریکہ (یو ایس) کے 9 مختلف مقامات پر 55 میچز کھیلے جائیں گے۔
ویسٹ انڈیز کے مقامات میں کینسنگٹن اوول اور بارباڈوس شامل ہیں جہاں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی، ٹرینیڈاڈ، پروویڈنس اسٹیڈیم، گیانا، سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، انٹیگوا، ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ، سینٹ لوشیا، آرنوس ویل اسٹیڈیم، سینٹ ونسنٹ میں شائقین کرکٹ کی سنسنی خیزی سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
دوسری اء امریکہ کے آئزن ہاور پارک، نیویارک میں تین مقامات پر میچز ہوں گے۔ لاڈر ہل، فلوریڈا اور گرینڈ پریری، ٹیکساس۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز بالترتیب 26 اور 27 جون کو گیانا اور ٹرینیڈاڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس میں ہوگا۔