news
English

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرپاکستان بھرمیں فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے

 ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت تمام کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوں گے۔

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پرپاکستان بھرمیں فٹنس ٹیسٹ شروع ہوگئے

قومی اور ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو جسمانی طور پر مکمل فٹ بنانے کے لیے چیئرمین پی سی بی کی ہدایات پر گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام شروع کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے پاکستان میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قبل، فٹنس ٹرائلز کروانے کا اعلان کیا گیا ہے، ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کے لئے یویوٹیسٹ سمیت 4 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔  ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں سمیت تمام کرکٹرز کو یویو ٹیسٹ سمیت تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوں گے۔  

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر علاقائی سطح پر اضافی ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے، فٹنس ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑی ہی کیمپ میں شرکت کرسکیں گے۔ انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی بنیاد پر 22 کھلاڑیوں کا انتخاب لاک پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑیوں کی کیمپ میں فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ دی جائے گی۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح پر فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، 45 دنوں کے دوران ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے، محسن نقوی کی ہدایت پر کرکٹ کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کیا جارہا ہے۔