news
English

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او کا آصف علی پر پابندی کا مطالبہ

 دبئی: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی نے ایشیاکپ کے بقیہ میچوں پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سی ای او کا آصف علی پر پابندی کا مطالبہ

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی اپنے ٹوئٹر پیغام میں افغان بالر فرید احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ میں آصف علی پر بقیہ میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی کا یہ عمل ‘حماقت’ کے سوا کچھ نہیں تھا، انہیں بالر کو دھکا اور پرتشدد رویہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا، کسی بھی باؤلر کو وکٹ لینے پر جشن منانے کا حق ہے۔

گزشتہ روز افغانستان اور پاکستان کے مابین کھیلے گئےمیچ میں آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچایا۔ 

قبل ازیں میچ کے دوران افغان بالر فرید احمد نے آصف علی کو کیچ آؤٹ کروایا تو جذبات میں وہ کرکٹر سے الجھ پڑے اور دھکے بھی دیئے تھے جبکہ افغان شائقین نے پاکستان سے ہار پر گراؤنڈ کی کرسیاں توڑ دیں جبکہ پاکستانی فینز پر بھی حملے کیے جس سے متعددد پاکستانی شائق شدید زخمی ہوگئے۔