news
English

بابراور رضوان کی جوڑی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت سے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز چھین لیا۔

بابراور رضوان کی جوڑی نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا

بابراعظم اور رضوان کی اوپننگ جوڑی نے ٹی20 کی 36 اننگز میں 56.73 کی اوسط سے 1 ہزار 929 بنائے ہیں جبکہ بھارتی جوڑی روہت شرما اور شیکھر دھون نے 52 اننگز میں 33.51 کی اوسط سے 1 ہزار 743 رنز بنارکھے ہیں۔

بابر اور رضوان نے ٹی20 میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان 150 پلس رنز کا ٹارگٹ دو بار حاصل کیا ہے۔پاکستان 2021 کے ٹی20 ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو بھی 10 وکٹوں کی شکست سے دوچار کیا تھا۔

 قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی، دونوں ٹیمیں آج شام پھر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کپتان بابراعظم سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنلز میچز جیتنے والے پاکستانی کپتان بھی بن گئے ہیں، انہوں نے سرفراز احمد سے اعزاز چھین لیا تھا۔