news
English

ویمن ایشیا کپ: تھائی لینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

ویمن ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے دلچسپ میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان ویمنز کو 4 وکٹ سے اپ سیٹ شکست دے دی۔

ویمن ایشیا کپ: تھائی لینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

ویمنز ایشیا کپ کے اس دلچسپ مقابلے میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 117 رنز کا ہدف تھائی لینڈ نے 6 وکٹ کے نقصان پر ایک بال پہلے حاصل کرلیا۔

تھائی لینڈ کی جانب سے نتھا کان چمپن 61 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ پاکستان کی ندا ڈار اور طوبیٰ حسن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ میچ میں پاکستان کی جانب سے سدرہ امین نے سب سے زیادہ  رنز بنائے۔ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے بعد، سدرہ امین نے ٹورنامنٹ میں اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھا، انہوں نے چھ چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 116 رنز بنائے۔

ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ پہلی شکست ہے۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم ملائیشیا اور بنگلادیش کو ہرا چکی ہے۔