news

ورلڈکپ 1996 کا کوارٹر فائنل کیوں نہیں کھیلے؟ وسیم اکرم سوال پر چراغ پا

 لاہور: ورلڈکپ 1996 میں بھارت کے خلاف کوارٹر فائنل کیوں نہیں کھیلے، پرستار کے سوال پر وسیم اکرم چراغ پا ہوگئے۔

ورلڈکپ 1996 کا کوارٹر فائنل کیوں نہیں کھیلے؟ وسیم اکرم سوال پر چراغ پا

سابق کرکٹر نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’نوجوان نسل کے بارے میں میرے پاس بہت الفاظ ہیں، کبھی افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے، جب یہ واقعہ ہوا تب تم پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، کوئی پاکستانی میرے بارے میں اس طرح کی بات کرے تو تکلیف دہ ہوتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی ہوگیا تھا، سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے مسل پل ہوگیا، بحالی فٹنس کے لیے 6 ہفتے درکار تھے، جان بوجھ کر پہلے نہیں بتایا کہ بھارت کو اعتماد نہ ملے کہ ان کا اہم کھلاڑی دستیاب نہیں، صبح وقار یونس اور سب نے دیکھا کہ مجھے 2 درد کش انجیکشن لگائے گئے تھے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ ’’میں اگر میچ کھیل لیتا تو پرفارمنس کی وجہ سے لوگوں نے تنقید کرنا تھی، باقی کیا چھولے بیچنے گئے تھے کہ اگر وسیم نہیں کھیلا تو میچ ہارگئے‘‘۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان ٹاس سے 15 منٹ قبل انجری کی وجہ سے میچ سے دستبردار ہوگئے تھے۔