news
English

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینزون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

پاکستانی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے ایک بار پھر 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینزون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے کپتان مقرر

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا جس میں بابر اعظم کو ٹیم کے کپتان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل پاکستان کی جانب سے واحد کھلاڑی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ایر اور ٹام لیتھم کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ اور ایڈم زمپا کو بھی شامل کییا گیا ہے۔

بابراعظم نے 2022 میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوایا اور مینز کرکٹ کے لیے کھیل کے 50 اوور کے فارمیٹ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر 50 اوور کے فارمیٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر یہ ظاہر کیا کہ وہ جولائی 2021 سے آئی سی سی مینز ون ڈے پلیئر رینکنگ میں سرفہرست کیوں ہیں۔ بابر نے اس سال کھیلے گئے نو میچوں میں پچاس سے زیادہ کے آٹھ مجموعے اسکور کئے جن میں سے تین کو انہوں نے سینچریوں میں تبدیل کیا۔ انہوں نے 84.87 کی شاندار اوسط سے 679 رنز کے ساتھ سال کا اختتام کیا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے بابر اعظم کے لیے یہ ایک یادگار سال رہا، پاکستان ون ڈے فارمیٹ میں ناقابل شکست رہا، نو میں سے صرف ایک میچ (آسٹریلیا کے خلاف) ہارا۔ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے کہ وہ 2022 کے لیے مردوں کی ٹیم آف دی ایئر کی قیادت کر رہے ہیں۔