قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے داماد اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولرشاہین آفریدی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی
قومی ٹیم کے پیسرشاہین آفریدی نے اپنے سسر اور پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور فیملی کے ساتھ اپنی سالگرہ منائی۔
اس موقع پر شاہین آفریدی نے شاہد آفریدی کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹا اور تصاویر بھی بنوائیں۔
قومی تیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں اور ان کے لیے نیک خواہشات پر مبنی پیغام بھی جاری کیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ' سالگرہ مبارک، خوش رہو'۔