news

دو چھکوں کے بعد لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں، نسیم شاہ

شارجہ: پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ میں فائنل تک رسائی دینے والے قومی ٹیم کے کھلاڑی نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ ان دو چھکوں کے مارنے پر لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں۔

دو چھکوں کے بعد لوگ بھول گئے کہ میں بولر بھی ہوں، نسیم شاہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں نا ممکن کو ممکن بنانے والے بلے باز نسیم شاہ نے میچ کے بعد روی شاستری کو انٹرویو میں بتایا کہ مجھے یقین تھا کہ میں چھکے مار دوں گا، جس پر کوشش کی اور کامیاب ہوگیا۔

 نسیم شاہ نے بتایا کہ چھکے مارنے کے لیے محمد حسنین کا بلا استعمال کیا کیونکہ میرا بلا ٹھیک نہیں اور پھر اس سے چھکے لگے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ نے 4 گیندوں پر 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں دو چھکے بھی شامل تھے اور پاکستان انہی دو چھکوں کی بدولت ہی افغانستان کو شکست دے سکا۔ نسیم شاہ نے بولنگ کے دوران ایک وکٹ بھی حاصل کی۔