news
English

2021 سے اب تک پاکستان دیگر ممالک سے زیادہ 15 ٹیسٹ کیپس بانٹ چکا

صائم ایوب 2021 کے بعد سے طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے 16ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔

2021 سے اب تک پاکستان دیگر ممالک سے زیادہ 15 ٹیسٹ کیپس بانٹ چکا

ٹیسٹ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے حوالے سے پاکستان دیگر ممالک سے بازی لے گیا، 2021 سے لے کر اب تک پاکستان دیگر ممالک سے زیادہ 15 ٹیسٹ کیپس بانٹ چکا ہے۔ 
نوجوان اور باصلاحٰت کرکٹرز کو کھیل کے طویل فارمیٹ میں لانے کے لیے2021 کے آغاز سے اب تک پاکستان نے 15 ٹیسٹ کیپس بانٹی ہیں۔ صائم ایوب طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے 16ویں پاکستانی کرکٹر ہیں، کسی اور ملک نے اتنے عرصے میں اپنے نئے کھلاڑیوں کو پاکستان سے زیادہ ٹیسٹ کیپس نہیں دیں۔ 
کرکٹ کے طویل فارمیٹ میں ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں سے 4نے صرف ایک ہی ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، 3 کھلاڑیوں کو 2، 2 میچز کھیلنے کا موقع مل سکا، 5 کھلاڑی کسی حد تک قومی ٹیم میں جگہ پکی کرنے میں کامیاب ہوئے۔