news
English

پی ایس ایل 9 کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تابڑتوڑ رجسٹریشن

پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن میں حصہ لینے والے 254غیر ملکی کھلاڑیوں کی فہرست سامنے آگئی۔

پی ایس ایل 9 کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی تابڑتوڑ رجسٹریشن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کی بھر پور تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ غیر ملکی کرکٹرز رنگا رنگ پی ایس ایل میں بڑھ چڑھ اپنی دستیابی ظاہر کررہے ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے لیے ابھی تک 254 انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی ہے تاہم ابھی تک آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے رجسٹریشن نہیں کروائی۔ 
پلاٹینم کھلاڑیوں کی کیٹگری میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جبکہ پلاٹینم کھلاڑیوں کے زمرے میں انگلینڈ کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔
انگلینڈ کے جیمی اوورٹن، ڈیوڈ ویلی، ڈیوڈ ملان، لوک ووڈ، ریس ٹوپلی، سری لنکا کے داسن شناکا، بھنوکا راجاپکشا، اینجلو میتھیوز، کوشل مینڈس، جنوبی افریقہ کے ڈوئین پریٹوریس، رائلی روسسو، رسی ونڈر ڈوسن، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، افغانستان کے مجیب الرحمان اور حضرت اللہ زازئی بھی پلاٹینم کیٹگری میں رجسٹرڈ ہوگئے ہیں۔ 
ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جس میں نیپال سے سندیپ لامیچھانے، ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ہیں۔ 
پی ایس ایل کی انتظامیہ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردی۔ 
خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی، جبکہ ایونٹ کا آغاز 18 فروری سے لاہور میں ہونا ہے۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رکھا گیاہے۔