news
English

تین ملکی انڈر19سیریز: پاکستان ویمنز کو بنگلہ دیش کےہاتھوں شکست  

گرین شرٹس کی فائنل کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں, سیریز کا فائنل میچ جمعے کو بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 اور سری لنکا ویمنز انڈر 19 کے درمیان کھیلا جائے گا۔

تین ملکی انڈر19سیریز: پاکستان ویمنز کو بنگلہ دیش کےہاتھوں شکست  

بنگلہ دیش میں ہونے والی خواتین کی سہ فریقی انڈر 19 سیریز میں میزبان ٹیم نے پاکستان ویمنز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
پاکستان ویمنز انڈر19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔ سمیعہ افسر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز اسکور کیے جبکہ عریشہ انصاری نے 26 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش ویمنز کی طرف سے رابعہ خاتون نے 16 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 
میزبان ٹیم نے 17 اوورز میں مطلوبہ اسکور پورا کرلیا، کپتان سمیعہ اختر نے 38 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی بولر انوشے ناصر نے 11 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ماہ نور آفتاب نے17 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 
اس میچ میں شکست کے بعد گرین شرٹس کی فائنل کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ 
تین ملکی سیریز کا فائنل میچ جمعے کے روز بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 اور سری لنکا ویمنز انڈر 19 کے درمیان کھیلا جائے گا۔