لاہور: روزانہ 600 طلبہ خصوصی دعوت پر پاکستان اور آسٹریلیا کا لاہور میں ہونے والا ٹیسٹ میچ دیکھیں گے۔
پی سی بی نے 600 طلبہ کو روزانہ لاہور ٹیسٹ دیکھنے کی دعوت دی ہے جس کیے یے سہولیات بھی فراہم کردی گئی ہیں، پی سی بی نے اسٹیڈیم آنے والے دیگر تماشائیوں کے لیے بھی شٹل سروس، پنکھے اور فلٹر شدہ پانی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے ہیں، رینجرز اورپولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مستعد نظر آرہے ہیں،ٹیموں کی آمد و رفت کے روٹس کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔