news
English

آئندہ 4 سال کے لئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ 4 سال کیلئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا۔

آئندہ 4 سال کے لئے قومی ٹیم کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان

کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سال 2023 سے 2027 کے دوران آئی سی سی فل بورڈز کے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا جیسے مضبوط حریفوں کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئیں گی جبکہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کیلئے دورہ کریں گی۔

دوسری جانب پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل دو سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی فروری 2025 میں کھیلی جائے گی جبکہ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔