news
English

آکاش چوپڑا نے پاک بھارت کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئنگ11 بناڈالی

معروف بھارتی کمنٹیٹر نے اپنی خیالی پلیئنگ 11 کے لیے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان نامزد کیا ہے۔

آکاش چوپڑا نے پاک بھارت کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئنگ11 بناڈالی

ایشیاءکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلے سے ایک روز قبل معروف بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے دونوں ٹیموں کے کرکٹرز پر مشتمل پلئینگ الیون بناڈالی۔  
سوشل میڈیا پر اپنی ٹیم کو منتخب کرنے کی وجوہات بتاتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کہا کہ بطور بھارتی شہری ٹیم بناتے ہوئے میرا جھکاؤ بھارت کی طرف ہوگا، اوپنر کیلئے بھارتی کپتان روہت شرما اور پاکستان سے فخر زمان کو شامل کروں گا جبکہ نمبر تین کی پوزیشن پر مجھے ویرات کوہلی کو بابراعظم کی جگہ لینے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تیسری پوزیشن پر کوہلی کا تجربہ بابراعظم سے کہیں زیادہ ہے، آپ سرحد پار سے دیکھ رہے ہیں تو آپکو میری الیون بری بھی لگ سکتی ہے تاہم میں نے پاکستانی کو نمبر 4 پر رکھا ہے۔

 

 

 

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آکاش چوپڑا نے بھی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا نام بتادیا

وکٹ کیپر کیلئے محمد رضوان کا انتخاب کیا ہے جبکہ ہاردک اور افتخار کا معاملہ پچ کے حالات دیکھ کر منحصر کرتا ہے۔ اگر یہ تھوڑی تیز رفتار پچ ہے، تو میں ہاردک پانڈیا اور اگر یہ اسپین فرینڈلی ہے تو افتخار احمد۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سارو گنگولی نے بھی ’’پاکستانی بالنگ اٹیک‘‘ پر خاموشی توڑ دی

روندرا جڈیجا کو نمبر سات پر جگہ دوں گا جبکہ شاداب کو شاید آرام کروا دوں جبکہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی، جسپریت بمراہ، اور حارث رؤف میرا انتخاب ہوں گے۔

آکاش چوپڑا کی ہندوستان- پاکستان مشترکہ الیون:

روہت شرما (کپتان)، فخر زمان، ویرات کوہلی، بابر اعظم، محمد رضوان، ہاردک پانڈیا/افتخار احمد، رویندرا جدیجا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، جسپریت بمراہ، حارث رؤف۔