news
English

’’سڈنی ٹیسٹ: فلاپ بیٹنگ کے باوجود میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں‘‘

میچ کے چوتھے روز کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ اسکور کرکے میزبان ٹیم کے خلاف لیڈ بڑھاسکیں، عامرجمال

’’سڈنی ٹیسٹ: فلاپ بیٹنگ کے باوجود میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں‘‘

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال کا کہنا ہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں فلاپ بیٹنگ کے باوجود اب بھی میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ 
میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 82 رنز کی اننگز کھیلنے اور 6 وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر عامر جمال نے کہا کہ دوسری اننگز کے دوران پچ بہت زیادہ تبدیل ہوئی ہے، گیند میں باؤنس تھا اور اسپین ہورہی ہے، کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ لیڈ حاصل کرکے میزبان ٹیم کے لئے مشکلات بڑھاسکیں۔ 
انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں یکے کے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کی وجہ سے ڈریسنگ روم بلکل خاموش تھا، یہ کسی بھی ٹیم کیساتھ ہو سکتا ہے، کوشش کریں گے کم از کم اسکور کو 150 تک لیکر جائیں تاکہ آسٹریلوی ٹیم کو ٹف ٹائم دے سکیں۔  
عامر جمال نے کہا کہ ابتدا ہی میں دو وکٹیں جلد گرنے کی وجہ سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ہوا، جس پوزیشن پر کھیل رہا ہوں اسے برقرار رکھنا چاہتا ہوں تاکہ کھیل پر فوکس کرسکوں اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کروں۔ 
انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد مقصد بنایا تھا کہ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والا بولر بن سکوں۔