news
English

بی پی ایل:عامرجمال کی شاندار بولنگ نے کومیلا وکٹورینز کو فتح دلادی

بی پی ایل 2024 میں عامر جمال کی تباہ کن بولنگ، پانچ وکٹیں اڑاکرکھلنا ٹائیگرز کو شکست دینے میں اہم کردار اداکیا۔

بی پی ایل:عامرجمال کی شاندار بولنگ نے کومیلا وکٹورینز کو فتح دلادی

بنگلہ دیش میں جاری بی پی ایل 2024 میں قومی ٹیم کے آل رائونڈر عامر جمال نے  کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھلنا تائیگرز کے خلاف میچ میں تباہی مچا دی۔   
عامر جمال، اپنےٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بولرعامر جمال کی اڑائی گئی پانچ وکٹوں کی بدولت کومیلا وکٹورینز نے بی پی ایل 2024 میں کھلنا ٹائیگرز کو شکست دے دی۔ 
کومیلا وکٹورینز کے عامر جمال نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 2024 کے جاری ٹورنامنٹ کے دوران کھلنا ٹائیگرز کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں اپنی شاندار بولنگ سے کھلنا ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن میں تباہی مچادی۔ 
میچ کا آغاز ہوا تو کومیلا وکٹورینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کچھ ابتدائی چیلنجوں کا سامنا کرنے کے باوجود، ٹیم مجموعی طور پر 149 رنز بنانے میں کامیاب رہی جس میں کپتان لٹن داس نے اہم کردار ادا کیا جنہوں نے صرف 30 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ 
کومیلا وکٹورینز کے مقرر کردہ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے کھلنا ٹائیگرزکی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اوروقفے وقفے سے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔ صرف 12 گیندوں پر تیزرفتار 23 رنز بنانے والے محمد وسیم جونیئر کی دلیرانہ کوشش کے باوجود کھلنا ٹائیگرزکی پوری ٹیم 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور 34 رنز سے میچ ہارگئی۔ 
پاکستانی بولر عامر جمال نے جارحانہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تباہ کن اسپیل میں پانچ وکٹیں لیں اور پلیئر آف دا میچ قرار پائے۔